BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 November, 2008, 09:05 GMT 14:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو رسد، سکیورٹی میں قافلہ روانہ

نیٹو ٹرک
قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کی چھ گاڑیاں بھی ہمراہ ہیں
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کے لیے سامان رسد اور تیل لے جانے والی گاڑیوں کا ایک قافلہ سخت حفاظتی انتظامات میں افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

ایک پولیٹکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ تقریباً چھبیس گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں اتحادی افواج کے لئے سامان لے جانے والے کنٹینرز ، آئل ٹینکرز اور گندم لے جانے والے اقوام متحدہ کی تنظیم ڈبلیو ایف پی کے ٹرک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی فورسز کی چھ گاڑیاں بھی ہمراہ ہیں جبکہ پاک افغان شاہراہ پر بھی مختلف مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ روزانہ دو قافلے افغانستان روانہ کیے جائیں گے جس میں ایک قافلہ صبح کے وقت جبکہ دوسرا دوپہر کے وقت جائے گا۔

افغانستان میں سرگرم اتحادی افواج کا سامان رسد پشاور میں گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے خیبر ایجنسی میں امن عامہ کی خراب صورتحال کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔ ایک ہفتہ قبل مسلح افراد نے خیبر ایجنسی میں نیٹو فورسز کے لیے امداد لے جانے والے بارہ ٹرکوں کو سامان اور عملے کے چھبیس افراد سمیت اغوا کر لیا تھا۔

افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو بھیجا جانے والا یہ سامان پہلے کراچی آتا ہے جہاں سے اسے زمینی راستے سے افغانستان منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ فراہمی ٹرکوں کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان درۂ خیبر کا پہاڑی راستہ استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد