BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 September, 2008, 20:30 GMT 01:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو کو تیل کی فراہمی کا انتقام؟

کراچی دھماکہ
شوکت آفریدی کی رہائی کے لیے پانچ ملین ڈالر تاوان طلب کیا گیا تھا
کراچی میں پولیس محاصرے کے دوران بم دھماکے کے بعد مکان کے ملبے میں ہلاک ہونے والے شوکت آفریدی کا تعلق صوبہ سرحد کے علاقے جمرود سے ہے اور ان کے بھائی الحاج تاج آفریدی افغانستان میں پیٹرول کی ترسیل کرتے رہے ہیں۔

شوکت آفریدی کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن سے کار میں سوار تین مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ سٹیزن پولیس لیازون کمیٹی کے مطابق ملزمان نے شوکت آفریدی کی رہائی کے لیے پانچ ملین ڈالر تاوان طلب کیا تھا اور آخر میں یہ مانگ کم ہوکر ستر لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔ تاون کے لیے اکثر ٹیلیفون پشاور اور کرم ایجنسی سے کیے گئے تھے۔

الحاج تاج آفریدی نے بی بی سی سے مختصر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی کو نو مئی کو اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد تاوان طلب کیا گیا تھا۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہیں جہادی تنظیموں نے اغوا کیا تھا تو ان کا کہنا تھا ’ہاں مگر انہوں نے پیسے مانگے تھے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شوکت آفریدی کو نیٹو افواج کو تیل دینے کی وجہ سے اغوا کیا گیا تو تاج آفریدی نے اس پر بات کرنے سے انکار کیا۔

آئل ٹینکرز مالکان کی تنظیم کے سربراہ یوسف شہوانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ افغانستان کو تیل فراہم کرنے کی وجہ سے ہی تاج آفریدی کے بھائی کو اغوا کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے نام پر بہت سے لوگ ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخصیت کی ثالثی میں شوکت آفریدی کو جمعہ کی شام کو رہا ہونا تھا، مگر پولیس چھاپے کے لیے پہنچی تو بمبار نے دپماکہ کر دیا۔

یاد رہے کہ کراچی کے آئل ڈپو پر طالبان کے نام سے پرچیاں بانٹی گئی تھیں، جن میں ٹرانسپورٹروں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ نیٹو افواج کو تیل کی فراہمی معطل کردیں۔

گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے حملہ کرکے کراچی بندرگاہ سے افغانستان جانے والی اتحادی فوج کی بکتر بند گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں تھیں۔

اسی بارے میں
کوئٹہ چھاؤنی: خود کش دھماکہ
24 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد