BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 September, 2008, 06:39 GMT 11:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ دھماکہ، درجن بھرگرفتاریاں

کوئٹہ سکیورٹی
کوئٹہ شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
کوئٹہ میں بدھ کو ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد شہر میں’ریڈ الرٹ‘ ہے اور پولیس نے دھماکے کی تفتیش کے دوران قریباً ایک درجن افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد کوئٹہ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، حساس مقامات پر تعینات نفری کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ تجارتی اور کاروباری مراکز کے اردگرد چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور ان مراکز کے اندر سادہ کپڑوں میں اہلکار موجود ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز خودکش دھماکے کے حوالے سے قریباً ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں اس مدرسے کے طالبعلم بھی شامل ہیں جہاں گزشتہ جمعہ کو دھماکہ ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

یاد رہے بدھ کی دوپہر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو کوئٹہ چھاؤنی کی داخلی چوکی پر فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کے پاس دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں پولیس کے مطابق ایک طالبہ ہلاک اور تیرہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ اس دھماکے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔

یاد رہے گزشتہ جمعہ کو اسی سڑک پر بلیلی کے قریب ایک مدرسے میں دھماکہ ہوا تھا جس میں طالبعلموں اور اساتذہ سمیت کم سے کم چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
کوئٹہ چھاؤنی: خود کش دھماکہ
24 September, 2008 | پاکستان
کوئٹہ: دھماکہ خیز مواد برآمد
16 September, 2008 | پاکستان
کوئٹہ:گرفتاریاں، جنازے، سوگ
18 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد