BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 August, 2008, 14:23 GMT 19:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ:تھانے میں دھماکے ایک ہلاک

کوئٹہ فائل فوٹو
دھماکوں میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں
کوئٹہ کے کرائم برانچ تھانہ میں آگ لگنے کے بعد ہونے والےدھماکوں میں ایک قیدی ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ تھانے کی عمارت تباہ ہوگئی

کوئٹہ کینٹ کے علاقے میں واقع کرائم برانچ تھانہ میںاتوار کو الالصبح ا چانک آگ بھڑک گئی جس سے تھانہ کے اسلحہ خانہ میں موجود راکٹ لانچرکےگولے، دستی بم اور دیگرگولہ بارود دھماکوں سے پھٹ گئے۔

دھماکوں کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تگ جاری رہا اور اس کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ دو پولیس اور دوقیدی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے چار دوسرے قیدیوں کووہاں سے نکال لیا۔ دھماکوں کی وجہ سے پورے کینٹ علاقے میں خوف پھیل گیا ہے اور تھانے کے قریب واقع آئی ایس آئی کے دفتر اور کئی فوجیوں کےگھروں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ وزیر خان ناصر نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی ہے اور کہا کہ دھماکوں کے وقت تھانے میں دہشت گردی کے الزام میں پانچ قیدی لاک اپ میں موجود تھے جس میں سے ایک ہلاک ہوگیا اور چار کو زندہ وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آزاد ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے تھانے پر راکٹ لگنے کی وجہ سے ہوئے ہیں جونامعلوم افراد نے کینٹ کے علاقے پرفائر کیا تھا تاہم ابھی تک کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس طرح کل رات سمنگلی روڈ پر آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس حوالدار ظہور احمد کو قتل کردیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ظہور احمد ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جا رہے تھےکہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ دوسری جانب اسپنی روڈ پر واقع کلی مبارک میں رہائش پذیر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار اے ایس آئی عبدالرحمن کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔جیسے ہی انہوں نے دروازہ کھولا نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا|۔

بلوچ لیبریشن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے سرکاری فورسز پرحملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد