BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 June, 2008, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ: ریل کی پٹڑی دھماکے سے تباہ

 فائل فوٹو
بلوچستان میں ریل کی پٹڑیوں، بجلی کے کھمبوں اور پائپ لائنوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
کوئٹہ کے قریب سپیزنڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا ہے جس کے بعد کوئٹہ کا باقی ملک سے ریل کے ذریعے رابطہ کٹ گیا ہے۔

یہ دھماکے صبح سویرے کوئٹہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور سپیزنڈ کے مقام پر ہوا ہے جس سے ریل کی پٹڑی کا دو فٹ ٹکڑا اُڑ گیا ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اس دھماکے کے بعد کوئٹہ سے ملک کے دیگر علاقوں کو جانے والی ریل گاڑیاں چلتن ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے جبکہ آنے والی دو ریل گاڑیاں جعفر اور بولان ایکسپریس ابھی راستے میں ہیں۔ پٹڑی کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے موقع کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور پھر مرمت کا کام شروع کیا جائےگا۔ ماضی میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں جب ریل کی پٹڑی یا بجلی کے کھمبوں کی مرمت کے لیے اہلکار پہنچے ہیں تو اس وقت اور دھماکے ہوے ہیں جس سے جانی نقصان ہو چکے ہیں۔

بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

دو روز قبل نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹییر کور یعنی نیم فوجی دستے کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ اس سے ایک روز پہلے کوئٹہ میں ایک اے ایس آئی اور حب میں دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیاگیا تھا۔ قلات میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے گھر پر دستی بم پھینک دیا گیا تھا جس سے ایک خاتون ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اگرچہ یہ واقعات کافی عرصہ سے پیش آرہے ہیں لیکن پولیس تاحال اصل ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے آج اخبارات میں اشہارات کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے افراد کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد