کوئٹہ: عدلیہ کی بحالی کے لیے ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں وکلا، سیاسی جماعتوں اور ديگر تنظیموں نے معزول ججوں کی بحالی کے لیے ایک ریلی نکالی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل اس وقت حل ہوں گے جب معزول ججز کو بحال کر دیا جائے گا۔ وکلا رہنماؤں کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے فیصلے کو بلوچستان کے بیشتر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے سراہا ہے اور اس حوالے سے آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ یہ ریلی ضلع کچہری سے روانہ ہوئی اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی منان چوک پہنچی جہاں وکلا رہنماؤں سیاستدانوں اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ہے۔ ان رہنماؤں میں بلوچستان بار اسیوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ ایڈووکیٹ وکیل رہنما علی احمد کرد، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ کے علاوہ اساتذہ، تاجر ٹرانسپورٹرز، کلرکس اور سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں کے رہنما بھی شامل تھے۔ بلوچستان بار اسیوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انھیں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ، مسلم لیگ نواز اور دیگر تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ رہنماؤں نے اپنی تقریروں میں کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش تمام مسائل اس وقت حل ہو جائیں گے جب معزول ججز کو بحال کر دیا جاے گا۔ انکا کہنا تھا کہ فی الوقت پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اس کا حل آزاد اور خومختیار عدلیہ ہے۔ رہنماؤں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی بہتری اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر ججز کی بحالی ضروری ہے۔ ساسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے وکلا کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلع کچہری سے جب لانگ مارچ کے لیے ریلی روانہ ہوگی تو بلوچستان میں ہر ضلع کی سرحد تک مقامی تنظیموں کے عہدیدار وکلا کا ساتھ دیں گے۔ لانگ مارچ کے لیے بلوچستان کے وکلا کا دستہ ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے اسلام آباد کے لیے ضلع کچہری سے روانہ ہوگا۔ بلوچستان کے وکلا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔ |
اسی بارے میں ملک بھر میں وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ 08 May, 2008 | پاکستان جسٹس افتخار کا دورۂ کوئٹہ 27 March, 2008 | پاکستان احتجاج: بارکونسل کانظرثانی اجلاس15 March, 2008 | پاکستان مشرف کے خلاف درخواست 03 March, 2008 | پاکستان کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:ہلاک شدگان کی تدفین، ہڑتال31 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||