جسٹس افتخار کا دورۂ کوئٹہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جسٹس افتخار محمد چوہدری اگلے ہفتے سوموار کو کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وکلا تحریک کے رہنما علی احمد کرد اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جسٹس افتخار چوہدری کا شاندار استقبال کریں۔ باز محمد کاکڑ نے بی بی سی کو بتایا کہ جسٹس افتخار چوہدری اور دیگر ججز کی رہائش گاہوں سے رکاوٹیں ہٹانے کے بعد جب جسٹس افتخار چوہدری سے وکلا نے ملاقاتیں کیں تو چوہدری افتخار نے سب سے پہلے کوئٹہ آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے حالانکہ انہیں کئی دیگر مقامات سے بھی دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز صبح ساڑھے دس بجے روانہ ہوں گے اور ان کے ہمراہ وکیل رہنما بھی ہوں گے۔ جسٹس افتخار چوہدری کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ یہاں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہنے کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے ہیں۔ باز محمد کاکڑ کے مطابق جسٹس افتخار چوہدری وکلا کنونشن سے خطاب کے علاوہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ |
اسی بارے میں بچوں کو سکول نہیں بھیجنا: افتخار چودھری04 March, 2008 | پاکستان مسئلہ ہمارے افتخار کا ہے: اعتزاز04 March, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا ’یومِ افتخار‘ 31 January, 2008 | پاکستان پاکستان میں وکلاء کا یومِ افتخار 30 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||