BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 March, 2008, 15:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسئلہ ہمارے افتخار کا ہے: اعتزاز

اعتزاز احسن
رہائی کے بعد سے اعتزاز احسن کی آصف زرداری سے ملاقات نہیں ہوئی
سپریم کوٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چودھری کے بغیر دیگرججوں کی بحالی انہیں قبول نہ ہوگی ۔وکلاء تحریک تمام معزول ججوں کی غیر مشروط بحالی اور رہائی تک جاری رہے گی۔

چودھری اعتزاز احسن سکھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماء امداد اعوان کی رہائش گاہ پر میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کربلا میں اکہتر لوگوں کو کہا جاتا کہ وہ چلے جائیں صرف امام حسین کو شہید کیا جائے گا تو کیا وہ لوگ جا سکتے تھے؟ چونکہ مسئلہ امام حسین کی بعیت کا تھا وہ نہیں جا سکتے تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح موجودہ مسئلہ ہمارے افتخار محمد چودھری کا ہے۔ یہ مسئلہ چودہری کی بعیت کا ہے‘۔ انہوں نےکہا کہ ’اگر میں مان جاؤں کہ افتخار محمد چودھری کےعلاوہ بیالیس جج آپ رکھ لیں تو میں شریف الدین پیرزادہ بن جاؤں گا میری کوئی عزت نہیں رہے گی۔‘

چودھری اعتزاز احسن منگل کی صبح سکھر سےگڑھی خدابخش بھٹو پہنچے جہاں انہوں نے بینظیر بھٹو کی قبر پرحاضری دی اور پھول نچھاور کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے سر سے بوجھ ہلکا ہوگیا ہے۔

گڑھی خدا بخش بھٹو سے واپسی پر چودھری اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی سکھر کےمقامی رہنماؤں کی طرف سےدیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

چودھری اعتزاز احسن نےکہا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ ملک و قوم کی مفاد کی خاطر وکلا تحریک چلا رہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ججوں کی نظربندی اور معزولی ایک بھیانک جرم ہے۔

انہوں نےکہا ججوں کے بچوں کو حراست میں رکھنے کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ صرف ایک شخص یعنی صدر مشرف کی ذاتی انا کی خاطر ججوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم کے دوران عدلیہ کی بحالی کے لیے کو زور شور سے اور نمایاں انداز میں بات کرتی تو پنجاب اور ملک بھر سے ان کی جماعت کو پچاس کےقریب زیادہ نشستیں حاصل ہوجاتیں۔

انہوں نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ وہ فی الوقت وکلا تحریک میں مصروف ہیں اور پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری سے ان کا رابطہ نہیں ہوا۔

چودھری اعتزاز احسن منگل کی شام کو سکھر سےکراچی کےلیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بدھ کے روز کراچی بار کےاجتماع سے خطاب کریں گے۔

اعتزاز احسن کا بیاناعتزاز احسن کا بیان
’بحالی کے لیے نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘
اسی بارے میں
اعتزاز احسن کا موبائل پیغام
29 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد