BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 March, 2008, 13:38 GMT 18:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتزاز رہا، سندھ روانگی کے لیے تیار

اعتزاز احسن
اعتزاز احسن گزشتہ نومبر سے نظر بند ہیں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن کی پانچ ماہ سے جاری نظربندی اتوار کو ختم کر دی گئی ہے اور ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس کو ہٹا لیا گیا ہے۔

اعتزاز احسن نے نظربندی ختم ہونے کے بعد عدلیہ کی بحالی کے لیے اپنی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور مال روڈ تک مارچ کیا۔

اعتزاز احسن کی نظربندی کی معیاد اتوار کی شب بارہ بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس کو مقررہ وقت سے پہلے ہی اتوار کی دوپہر پولیس اور جیل عملے کو ہٹالیا گیا۔

اعتزاز احسن ان وکلاء رہنماؤں میں شامل ہیں جو ملک میں تین نومبر دو ہزار سات کو ایمرجنسی کے نفاذ کے روز سے نظربند ہیں اور حکومت پنجاب نے متعدد بار ان کی نظربندی میں توسیع کے احکامات جاری کئے۔

اعتزاز احسن اپنی نظربندی ختم ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ سے باہر آگئے جہاں وکلاء ور دیگر افراد نے ان کا زبردست استقبال کیا اوران کو کندھوں پر اٹھالیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے صدر پرویز مشرف کے خلاف اور اعتزاز احسن کے حق میں نعرے لگائے۔

اعتزاز احسن نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی بحالی کے احتجاج میں شامل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ بار نے عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کو منسوخ نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے اور پارلیمنٹ کو عدلیہ کی بحالی کے مہلت دی گئی ہے۔ ان کے بقول اگر پارلیمان نے عدلیہ کو بحال نہ کیا تو پھر ملک بھر کے وکلا لانگ مارچ کریں گے۔

ان کے بقول کہ عدلیہ کی بحالی صرف وزیر داخلہ کے زبانی احکامات کے ذریعے ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وکلا کا لانگ عدلیہ کی بحالی، پارلیمان کی مضبوطی کے لیے ہے ۔ ان کے بقول اگر لانگ مارچ سے کوئی کمزور ہوگا تو وہ صدر پرویز مشرف ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ صدر پرویز مشرف کے تین نومبر کے احکامات کو منسوخ کرنے کے لیے پارلیمان سے قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔ان کے بقول اگر کوئی یہ کہتا ہے تو وہ صدر مشرف کے احکامات کو جائز تسلیم کرتا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جو پارلیمان ججوں کو بحال نہ کرسکتی ، آرمی چیف کے اقدامات کو ختم نہ کرسکے اور عدلیہ کے ملبے پر قائم ہو وہ پارلیمان کمزور ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ یکجہتی کے لیے نو مارچ سے لے کر سولہ مارچ تک ہفتہ منایا جائیگا سیاہ جھنڈے لہرائیں گے ۔

قبل ازیں اعتزاز احسن نے اخبارنویسوں کو بتایا ےکہ وہ سوموار کو سکھر جائیں گے جہاں سے بینظیر بھٹو کے مرزا پر حاضری کے لیے گڑھی خدا بخش جائیں گے۔

اعتزاز احسن نے اپنی نظربندی ختم ہونے کے بعد اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔

قانون دان،سیاسی رہنما اعتزاز احسن ٹاکنگ پوائنٹ
اعتزاز احسن سے سوال پوچھیں
اعتزاز احسنٹاکنگ پوائنٹ
مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی: اعتزاز احسن
اعتزاز احسناعتزاز کا خط
جنوری کے آخر میں ایک جیوڈیشل بس
بار سے چھٹی
انتخابات لڑنے والے وکلاء رکن نہیں رہیں گے
اعتزاز احسن کا بیاناعتزاز احسن کا بیان
’بحالی کے لیے نئی اسمبلی کو تین ہفتے دیں گے‘
اعتزاز احسناعتزاز کا موبائل پیغام
’میں اعتزاز احسن آپ سے مخاطب ہوں‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد