BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 19:33 GMT 00:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عدلیہ اور پاکستان کا سیاسی مستقبل:ٹاکنگ پوائنٹ
عائشہ صدیقہ
چیف جسٹس کیس میں اعتزاز احسن کا کردار نہایت اہم رہا ہے
پاکستان کی سیاسی صورتحال کے لیے یہ ہفتہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے قائدین نے اپنے مرکزی رہنماؤں کو لندن طلب کرلیا ہے۔ توقع ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے متوقع صدارتی انتخاب اور جلاوطن رہنمائوں کی پاکستان واپسی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

صدر جنرل مشرف کے لیے بھی اہم فیصلے کرنے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔ فریقین کے لیے بظاہر وقت کم ہے اور مقابلہ سخت۔ایسے میں عدلیہ کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل رہے گا۔ لیکن کیا عدلیہ سے عوام کی توقعات پوری ہوں گی؟

انہیں معاملات پر بات کرنے کے لیے وکیل، قانون دان اور سیاسی رہنما اعتزاز احسن منگل اٹھائیس اگست کو بی بی سی لندن اسٹوڈیو میں ٹاکنگ پوائنٹ پروگرام میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

اعتزاز احسن 1988 سے 1994 کے درمیان وفاقی کابینہ میں وزارتِ قانون، انصاف، داخلہ اور تعلیم کے قلمدان سنبھال چکے ہیں۔ 1994 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد وہ 1996 سے 1999 کے دوران قائدِ ایوان اور قائدِ حزبِ اختلاف بھی رہے۔

اعتزاز احسن کو مارچ 2007 میں چیف جسٹس کی معطلی کے بعد ان کا وکیل مقرر کیا گیا اور انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معطلی کے خلاف سپریم کورٹ کے فل بنچ کے سامنے چیف جسٹس کا مقدمہ پیش کیا جس نے سماعت کے بعد جسٹس افتخار کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔

اعتزاز احسن کے ساٹھ ٹاکنگ پوائنٹ پروگرام منگل اٹھائیس اگست کو سیربین میں براہِ راست نشر ہو گا۔

آپ اس پروگرام میں حصہ لینا چاہیں تو اپنی رائے یا سوال اپنے فون نمبر کے ساتھ اس صفحہ کے بائیں جانب دیے گئے ای میل فارم کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہمیں 00447786202200 پر اپنا سوال ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔ ہم آپ سے خود رابطہ کریں گے۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد