کوئٹہ میں دھماکے سے بچی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منان چوک پر ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں ایک بچی ہلاک اور چار پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی پولیس افسر اکبر ارائیں کے مطابق یہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا ہے۔دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ کوئٹہ میں کاروباری مراکز اور دکانیں صبح دیر سے کھلتی ہیں اور دھماکے کے وقت بیشتر دکانیں بند تھیں۔ جس جگہ دھماکہ ہوا وہ چوک شہر کے مرکزی حصہ میں واقع جناح روڈ اور قندھاری بازار اور عدالت روڈ کے وسط میں ہے۔ جناح روڈ اور قندھاری بازار میں کوئٹہ کے بڑے تجارتی مرکز اور بینک واقع ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کے بعد شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت کے حکم پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری شہر کے اہم مقامات پر تعینات ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہڑتال03 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائنز پردھماکہ29 June, 2008 | پاکستان حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی22 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||