بلوچستان: گیس پائپ لائنز پردھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد میں دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ سے سوئی جانے والی بڑی پائپ لائن کو شہر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے قریب کے ایک مکان میں سوئے ہوئے افراد جھلس گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ جس مقام پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے اس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی چوکی ہے اور مکانات بھی ہیں۔ دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر اس دھماکے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ اس کے علاوہ ادھر نصیر آباد میں میر حس تھانے کی حدود میں امونیم گیس کی ایک پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ پاور پلانٹ کو متبادل ذرائع سے گیس کی ترسیل جاری ہے۔ فائرنگ سے تین افراد ہلاک پولیس کے مطابق یہ ذاتی دشمنی کا واقعہ ہے اور اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، فائرنگ سے چار نوجوان ہلاک30 May, 2008 | پاکستان ’رئیسانی کو ایران کے حوالے نہ کریں‘31 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں دھماکہ، پانچ ہلاک03 June, 2008 | پاکستان لاپتہ طالبعلم ،رشتہ دار سراپا احتجاج05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ دھماکہ، دو بچے ہلاک05 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ: عدلیہ کی بحالی کے لیے ریلی07 June, 2008 | پاکستان اختر مینگل کا زبردست استقبال09 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||