’رمضان میں فوجی آپریشن معطل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے ماہ رمضان کے دوران قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے وفاقی تحیقاتی ارادے کے زیر اہتمام ایک سیمنار کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن اکتیس اگست کی رات سے روک دیا جائے اور عید کے دوسرے دن سے یہ آپرشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن ختم نہیں کیا جارہا ہے بلکہ ماہ رمضان کے احترام میں اس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رحمان ملک نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آپریشن معطل کرنے کے اعلان کو کمزروی نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی طرف سے گولی چلی، کوئی کارروائی کی گئی یا کسی شہری یا فوجی پر کسی طرف حملہ کیا گیا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں یہ زور دے رہی تھیں کہ ماہ رمضان میں آپریشن روکا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی جنگ بندی نہیں کی جارہی بلکہ ماہ رمضان کے احترام میں مخصوص وقت کے لیے آپریشن کو روکا جارہا ہے اور اگر ماہ رمضان نہ ہوتا تو ایسا نہ کیا جاتا۔ انہوں نے قبائلی علاقوں سے بے گھر ہونے والے افراد سے کہا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ ’وہاں اب امن ہے اور اپنے گھروں میں زورے رکھیں اور عید منائے۔‘ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی فوجی، قانون نافذ کرنے والے ارادے اور حکومت ان کے پیچھے ہے اور مکمل حفاظت کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شدت پسند سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ۔ان کے بقول شدت پسندوں سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ سٹیلائیٹ کے ذریعے تمام کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اب تک ساڑھے پانچ سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کے بقول اب باجوڑ کی صورت حال وہ نہیں ہے جو پہلے تھی۔ان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں رہنے والے افراد نے اپنے لشکر بنالیے ہیں اور شر پسندوں کے گاؤں میں داخل ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ لاکھ کے قریب لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جبکہ تین لاکھ افراد کی نقل مکانی آن ریکارڈ ہے۔ | اسی بارے میں ’حکومت کارروائی روکنے پر رضامند‘29 August, 2008 | پاکستان قبائلی ممبران سے ہنگامی ملاقات28 August, 2008 | پاکستان کوہاٹ: پچیس ایف سی اہلکار زخمی29 August, 2008 | پاکستان سوات: فضائی حملے میں تیس ہلاک 29 August, 2008 | پاکستان میزائل حملے میں چار افراد ہلاک30 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||