قبائلی ممبران سے ہنگامی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قبائلی علاقوں کے اراکین اسمبلی کی اس دھمکی کے بعد کہ وہ حکمراں اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں گے، آج شام ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں فوجی سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں قبائلی علاقوں سے منتخب اراکین کے رہنما منیر خان اورکزئی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اجلاس میں قبائلی علاقوں کی صورتحال اور وہاں جاری کارروائیوں کے بارے میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔ منیر اورکزئی نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے قبائلی علاقوں خصوصاً باجوڑ میں فوجی کارروائیاں فورا بند نہ کیں اور انہیں اعتماد میں نہ لیا گیا تو وہ آج شام تک حکمراں اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے۔ اس دھمکی کے بعد اس اجلاس کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔ مبصرین کے خیال میں پیپلز پارٹی حکومت کسی صورت نہیں چاہے گی کہ صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور اتحادی انہیں چھوڑ دے۔ مبصرین کے مطابق قبائلی علاقوں کی صورتحال کی وجہ سے وہاں کے اراکین اسمبلی بھی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت ان کی نہیں سنتی تو دوسری جانب شدت پسند بھی ان سے فوجی کارروائیاں روکوانے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کے مطالبات کرتے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قبائلی علاقوں سے بارہ اراکین اسمبلی منتخب ہوتے ہیں۔ ماضی میں بھی یہ اراکین اکثر حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی27 August, 2008 | پاکستان نیا طالبان اتحاد، حملوں کا دعویٰ06 August, 2008 | پاکستان طالبان نےوانا ٹانک شاہراہ بند کردی11 August, 2008 | پاکستان وانا ٹانک شاہراہ پر قبضہ برقرار12 August, 2008 | پاکستان وزیرستان میزائل حملہ، 12 ہلاک13 August, 2008 | پاکستان پاکستان کو شورش کا سامنا: بریفِنگ15 August, 2008 | پاکستان وزیرستان:’طالبان کی تصفیہ کمیٹیاں‘17 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||