نیٹو کی گاڑیوں پر ایک اور حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اتحادی افواج کا سامان لے جانے والی گاڑیوں پر ایک اور حملہ کیا ہے جس سے دو کنٹینروں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام قبائلی علاقے باڑہ کی سرحد کے قریب پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بعض نامعلوم مسلح افراد نے اتحادی افواج کو سامان رسد لے جانے والی گاڑیوں کے ایک اڈے بلال ٹرمینل پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔ تھانہ پیشتخرہ کے ایک اہلکار ظہور نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے سے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ایک کنٹینر تباہ ہوا ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ٹرمینل کے ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ سکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں اتحادی افواج کو سامان لےجانے والی ٹرکوں اور کنٹینروں کے اڈوں پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں ڈھائی سو سے زائد گاڑیوں تباہ ہوئیں۔ ادھر قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسند تنظیم لشکر اسلام اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے۔ خیبرایجنسی کے ایک پولیٹکل اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی شام لشکر اسلام کے رضاکار لنڈی کوتل کے علاقے چروزگئی میں گشت کر رہے تھے کہ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ ایک اور زخمی ہوا۔ | اسی بارے میں پشاور میں نیٹورسد پر پھرحملہ11 December, 2008 | پاکستان نیٹورسدپر پھرحملہ، 50 ٹرک راکھ08 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ07 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرک اغواء10 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||