BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 December, 2008, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ

سینکڑوں مسلح افراد کے حملے میں دو سو کنٹینرز تباہ ہوئے ہیں

صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں اتحادی افواج کےلیے سامان جانے والی گاڑیوں کے اڈوں پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک چوکیدار ہلاک جبکہ دو سو سے زائد کنٹینرز تباہ ہوگئے ہیں۔

حملوں میں بکتر بند اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیلی ہوگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر سنیچر کی رات تین سو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں اتحادی افواج کو رسد لے جانے والی دو ٹرمینلز (اڈوں) پر راکٹ لانچروں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ٹرمینل کا ایک چوکیدار ہلاک ہوگیا۔ دونوں ٹرمینل تقریباً آمنے سامنے واقع ہیں۔

حملوں میں تقریباً دو سو بیس کے قریب کنٹینرز کو آگ لگائی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں بکتر بند اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں شامل ہیں۔

 حملے میں نشانہ بننے والے پورٹ ورلڈ لاجسٹکس ٹرمینل کے مینجر کفایت اللہ جان نے بی بی سی کو بتایا کہ تقریباً تین سو کے قریب مسلح افراد نے رات تین بجے کے قریب سارے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹرمینل پر حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے تیل چھڑک کر کنٹینرز او دیگر گاڑیوں کو آگ لگائی جبکہ راکٹ لانچروں سے بھی حملے کیے گئے۔
حملے میں نشانہ بننے والے پورٹ ورلڈ لاجسٹکس ٹرمینل کے مینجر کفایت اللہ جان نے بی بی سی کو بتایا کہ تقریباً تین سو کے قریب مسلح افراد نے رات تین بجے کے قریب سارے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹرمینل پر حملہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے تیل چھڑک کر کنٹینرز او دیگر گاڑیوں کو آگ لگائی جبکہ راکٹ لانچروں سے بھی حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ٹرمینل کے ایک چوکیدار کو مسلح افراد نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

کفایت اللہ جان کا کہنا تھا کہ ٹرمینل میں ایک سو چھ گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں جن میں بکتر بند گاڑیاں، فائر بریگیڈ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں بیس فٹ اور چالیس فٹ کے کنٹینرز شامل ہیں۔

الفصیل ٹرمینل کے سپر وائزز شاہ ایران نے بتایا کہ ان کے اڈے میں بھی تقریباً ایک سو بیس گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹرمینل پر پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سکیورٹی بھی بڑھائی گئی تھی لیکن تین چار سو مسلح افراد کا مقابلہ کون کرسکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی طرف سے ان کو کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا۔

جائے وقوع سے بدستور آگ کا دھواں اٹھ رہا ہے اور کئی کنٹینرز میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تباہ ہونے والی زیادہ تر گاڑیاں میں بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔

پشاور اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں اتحادی افواج کو سامان لے جانے والی ٹرکوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی خیبر ایجنسی میں بیت اللہ گروپ کی تحریک طالبان نے ایک قافلہ پر حملہ کر کے بارہ ٹرکوں کو عملے کے چھبیس افراد سمیت اغواء کر لیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پاکستان نے نٹیو افواج کو سامان کی سپلائی چند دنوں کےلیے معطل کردی تھی۔ تاہم کچھ دنوں کے بعد سخت سکیورٹی میں یہ سپلائی بحال کردی گئی۔

چند دن قبل طالبان کے ایک کمانڈر حکیم اللہ محسود نے اورکزئی ایجنسی میں صحافیوں سے ملاقات میں دھمکی دی تھی کہ جب تک قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے بند نہیں ہوتے وہ نیٹو افواج کو سامان لے جانے والے قافلوں پر حملے کرتے رہیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد