نیٹو قافلہ روانہ، سکیورٹی سخت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کےلیے سامان رسد اور تیل لے جانےوالی گاڑیوں کا ایک قافلہ سخت حفاظتی انتظامات میں افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ خیبر ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ فدا محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ تقریباً ایک سو ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں اتحادی افواج کے لئے سامان لے جانے والے کنٹینرز، آئل ٹینکرز اور گندم لے جانے والے اقوام متحدہ کی تنظیم ڈبلیو ایف پی کے ٹرک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قافلے کی حفاظت کےلیے سکیورٹی فورسز کی سترہ گاڑیاں بھی ہمراہ ہیں جبکہ پاک افغان شاہراہ پر بھی مختلف مقامات پر تین سو سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ایف سی اور خاصہ دار فورس شامل ہیں۔ پولیٹکل افسر نے بتایا کہ مزید پچاس گاڑیوں پر مشتمل ایک اور قافلہ شام تک افغانستان روانہ کیا جائےگا۔ افغانستان میں سرگرم اتحادی افواج کا سامان رسد پشاور میں گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے خیبر ایجنسی میں امن عامہ کی خراب صورتحال کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ تین مرتبہ پشاور رنگ روڈ پر مبنیہ طالبان نے گوداموں پر حملے کر کے تین سو کے قریب گاڑیاں اور سامان تباہ کر دیا تھا۔ ایک ماہ قبل مسلح افراد نے خیبر ایجنسی میں نیٹو فورسز کے لیے امداد لے جانے والے بارہ ٹرکوں کو سامان اور عملے کے چھبیس افراد سمیت اغوا کر لیا تھا۔ | اسی بارے میں پشاور میں نیٹورسد پر پھرحملہ11 December, 2008 | پاکستان نیٹورسدپر پھرحملہ، 50 ٹرک راکھ08 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ07 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرک اغواء10 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||