نٹیو رسد پر حملہ، ذمہ داری قبول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں عسکریت پسندوں کی تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور سے اتحادی افواج کے لیے رسد لے جانے والی گاڑیوں پر جاری حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جب تک قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کے حملے بند نہیں ہوتے وہ نیٹو کی رسد کاٹتے رہیں گے۔ طالبان ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو کسی نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ عسکریت پسند یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ نیٹو اور امریکی طیارے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرکےقبائلی علاقوں میں بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک کے حکمران ان سرحدی خلاف ورزیوں پر بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں تاہم طالبان اس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دینگے کہ کوئی ان کے ملک کے اندر آ کر کاروائی کرے اور اسکی مٹی کی بے عزتی کرے۔ ترجمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اتحادی افواج کے حملے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور اس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ جب تک قبائلی علاقوں میں نیٹو اور امریکی کارروائیاں بند نہیں ہوتیں وہ اتحادی افواج کے لیے سامان لے جانے والوں پر حملے کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والی گاڑیوں کے اڈوں پر مسلح افراد کی طرف سے پانچ حملے کیے جاچکے ہیں جس میں اب تک تین سو سے زائد گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے جن پر اتحادی افواج کے فوجی ساز و سامان بھی لدا ہوا تھا۔ | اسی بارے میں پشاور کےقریب نیٹو ٹرکوں پرمزید حملے13 December, 2008 | پاکستان نیٹو کی گاڑیوں پر ایک اور حملہ12 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹورسد پر پھرحملہ11 December, 2008 | پاکستان نیٹورسدپر پھرحملہ، 50 ٹرک راکھ08 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ07 December, 2008 | پاکستان نیٹو رسد، سکیورٹی میں قافلہ روانہ17 November, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج رسد پِیر سے بحال‘16 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||