BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 December, 2008, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور کےقریب نیٹو ٹرکوں پرمزید حملے

ماضی میں حملے کا شکار ہونے والے نیٹو کے ٹرک (فائل فوٹو)
نیٹو کو سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر اس ہفتے یہ پانچواں حملہ ہے
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں اتحادی افواج کے لیے سامان لے جانے والے ٹرکوں پر حملے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں مسلح افراد نے مزید گاڑیوں کو تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے جس سے چودہ گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ نیٹو کو سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر اس ہفتے یہ پانچواں حملہ ہے۔

پولیس کے مطابق تازہ واقعہ یکہ توت پولیس سٹیشن کے حدود میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات بلال ٹرمینل میں پیش آیا۔ بلال ٹرمینل کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً ایک سو کے قریب مسلح افراد اچانک اڈے میں داخل ہوئے اور سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے سامان لے جانے والی گاڑیوں پر تیل چھڑک کر آگ لگائی جس سے اڈے میں موجود تقریباً چودہ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والی گاڑیوں میں وہ چار ٹرک بھی شامل ہیں جو سامان سے لدے ہوئے تھے اور جو افغانستان کےلیے روانہ کیے جارہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے چند ہی منٹوں میں سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم بعد میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ٹرمینل کے اہلکار کے مطابق گزشتہ روز ان کی اعلٰی پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ علاقے میں ٹرکوں کے اڈوں پر حملوں کو روکنے کےلیے ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اور ان کے گشت بڑھائی جائے گی تاہم اس کے باوجود حملے جاری ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتہ میں اتحادی افواج کے لیے رسد لے جانے والے ٹرکوں کے اڈوں پر یہ پانچوان حملہ ہے جس میں اب تک تین سے زائد گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی انتظامیہ ان واقعات کو روکنے میں بظاہر بے بس دکھائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ رنگ روڈ کا زیادہ تر حصہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ تمام ٹرمینل رنگ روڈ پر ہی واقع ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد