نیٹو گاڑیوں پر حملے: چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو سامان رسد لے جانے والی گاڑیوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں حملوں میں ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ خیبر پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی رات ایک آئل ٹینکر افغانستان سے واپس آرہا تھا کہ لنڈی کوتل کے علاقے مچنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جس سے گاڑی میں موجود تین افراد موقع ہی پر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکر خالی تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افغانستان جاتے ہوئے اتحادی افواج کے گاڑیوں کے ہمراہ سکیورٹی فورسز کے دستے ہوتے ہیں تاہم آتے ہوئے یہ گاڑیاں سامان سے خالی ہوتی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سکیورٹی اہلکار بھی نہیں ہوتے لہذا شدت پسند ان گاڑیوں کو باآسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔ ادھر گزشتہ روز خیبر ایجنسی ہی کے علاقے تختہ بیگ میں بھی نیٹو گاڑیوں کے ایک پارکنگ پر میزائل حملے سے قریب واقع گھر میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک اور بچہ زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی پارکنگ پر نامعلوم مقام سے تین میزائل داغے گئے جس میں ایک میزائل گھر پر لگنے سے خاتون ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔
تختہ بیگ سکیورٹی فورسز کا پہلہ چیک پوسٹ ہے جہاں افغانستان جانے والی تمام گاڑیوں کا اندراج ہوتا ہے۔ صوبہ سرحد کی حکومت اور خیبر پولیٹکل انتظامیہ کی طرف سے تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود نیٹو کو سامان سپلائی کرنے والے کنٹینروں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں پشاور اور خیبر ایجنسی میں نیٹو کو سامان رسد لے جانے والی گاڑیوں پر متعدد بار حملے کئے گئے ہیں جن میں تین سو زائد گاڑیوں کے تباہ ہونے کے علاوہ کئی افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ دو دن قبل پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی منعقد کی گئی تھی جس میں نیٹو کو سپلائی فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پشاور میں نیٹورسد پر پھرحملہ11 December, 2008 | پاکستان نیٹورسدپر پھرحملہ، 50 ٹرک راکھ08 December, 2008 | پاکستان پشاور میں نیٹو ٹرکوں پر بڑا حملہ07 December, 2008 | پاکستان ’نیٹو افواج پر حملے بڑھیں گے‘07 December, 2008 | پاکستان نیٹو کا سامان لے جانے والے ٹرک اغواء10 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||