غزہ: سفارتی کوششیں تیز، تشدد جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ’لڑائی آخری مرحلے‘ میں داخل ہو رہی ہے۔ غزہ شہر میں کام کرنے والے طبی ذرائع نے کہا ہے کہ انہوں نے شہر کی عمارتوں کے ملبے تلے سے تیئس لاشیں نکالی ہیں۔ دوسری طرف حماس کے شدت پسندوں نے اسرائیل پر راکٹ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ غربِ اردن میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ نوجوان غربِ اردن کے شہر ہیبرون میں اس وقت ہلاک ہوا جب مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ قلندریہ کی چوکی پر بھی جھڑپوں کی اطلاع ہے۔
غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں سے ملنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کیمون نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ لڑائی بند کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں فوری فائربندی دیکھنا چاہوں گا۔‘ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں معاہدہ ممکن ہے۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ دیرپا ہونا چاہیئے۔ غزہ میں طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ستائیس دسمبر سے اب تک گیارہ سو پانچ فلسطینی ہلاک اور پانچ ہزار ایک سو زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماس نے اسرائیل کی غزہ پر ناکہ بندی کے خاتمے اور وہاں سے انخلاء کے عوض ایک سال کی فائربندی کی پیشکش کی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ زِپی لیِونی امریکہ گئی ہوئی ہیں جہاں وہ امریکی قیادت سے اس معاملے میں گفتگو کررہی ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ غزہ میں ہتھیاروں کی سمگلِنگ سے حماس کو روکنے کے طریقۂ کار پر ٹھوس اقدامات ہوں۔ یہ اسرائیل کا ایک اہم مطالبہ ہے۔ |
اسی بارے میں غزہ:’نوے ہزار فلسطینی دربدر‘13 January, 2009 | آس پاس اسرائیلی پیشقدمی جاری، جنگ بندی کی تازہ اپیل13 January, 2009 | آس پاس نو سو کے قریب ہلاکتیں، ریزرو فوج بھی میدان میں12 January, 2009 | آس پاس غزہ:’فاسفورس بموں کا استعمال‘11 January, 2009 | آس پاس غزہ میں کارروائی کے خلاف مظاہرے11 January, 2009 | آس پاس غزہ میں بمباری، مصر میں مذاکرات10 January, 2009 | آس پاس اسرائیل اور امریکہ پر شدید تنقید10 January, 2009 | آس پاس غزہ: امدادی کارروائی بحال، حملے جاری10 January, 2009 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||