BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2009, 15:50 GMT 20:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’گوانتاناموبے میں تشدد کیا گیا‘
محمد القحطانی
’محمد القحطانی پر تشدد کیا گیا تھا‘
گوانتاناموبے میں ایک مقدمہ کی سماعت کی نگرانی کرنے والے افسر نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث ایک سعودی ملزم محمد القحطانی پرامریکی ایجنٹوں نے تشدد کیا تھا۔

مذکورہ افسر، سوزان کرافرڈ نے امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ تفتیش کے بعد محمد القحطانی کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور ان کی ہلاکت کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

ان کے بقول مسٹر قحطانی کو مسلسل ٹھنڈ میں، قید تنہائی میں اور نیند سے محروم رکھا گیا۔

ان پر سازش، دہشتگردی اور جنگی قوانین کے خلاف قتل کے الزامات تھے۔ اگرچہ اب یہ الزامات ختم کر دیئے گیے ہیں مگر محمد القحطانی کو گوانتاناموبے سے رہا نہیں کیا گیا ہے۔

اگرچہ حکام نے الزامات واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی مگر سوزان کرافرڈ کا کہنا ہے کہ اس کا سبب وہ طریقے تھے جو امریکی تفتیشی ایجنٹوں نے استعمال کیے تھے۔

انہوں نے کہا: ’یہ طریقے قانونی طور پر ایذا رسانی کے زمرے میں آتے ہیں، اسی لیے میں نے یہ مقدمہ آگے نہیں بڑھایا‘۔

مِس کرافرڈ کو فوجی کمیشن طلب کرنے کے لیے فروری دو ہزار سات میں تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے بقول القحطانی سے آٹھ ہفتوں تک روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک تفتیش کی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران جو تکنیک استعمال کی گئی وہ قانونی ہے مگر طریقہ کار غیر قانونی تھا۔

محمدالقحطانی کو دو ہزار دو میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی حکام نے ان پر گیارہ ستمبر کے حملوں میں شریک ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور ان پر ’بیسواں ہائی جیکر‘ ہونے کا لیبل چسپاں کیا تھا۔

انہوں نے اگست دو ہزار ایک میں امریکہ جانے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مِس کرافرڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کے خلات الزامات واپس لے لیے گئے ہیں مگر وہ اب بھی خطرناک ہیں۔

عادلگوانتاناموکے قیدی
رہائی کے بعد بھی مسائل پیچھا نہیں چھوڑتے۔
گوانتاناموآسٹریلیا کا انکار
’گوانتانامو کے قیدی نہیں رکھ سکتے‘
مستقبل داؤ پر
گوانتانامو،امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کرےگی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد