اسامہ کے ڈرائیور یمن منتقل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی وزارتِ دفاع یعنی پینٹاگن نے تصدیق کی ہے کہ اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور سلیم ہمدان کو خلیج گوانتانامو کے امریکی قید خانے سے یمن منتقل جا رہا ہے۔ پینٹاگن کے مطابق سلیم ہمدان کو ان کے آبائی ملک یمن لے جایا جائے گا جہاں انہیں اپنی سزا کے باقی چند ہفتے قید میں کاٹنے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔ سلیم ہمدان کی سزا کی مدت اٹھائیس دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ امریکیحکام نے بی بی سی کو بتایا کہ سلیم ہمدان کو کچھ گھنٹوں یا دنوں میں یمن بھیج دیا جائے گا۔ ہمدان کو اس سال اگست میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں خلیج گوانتانامو کے قید خانے میں ایک جج نے چھ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سلیم ہمدان دہشت گردوں کے اہم رکن نہیں رہے۔ سلیم ہمدان اس بدنام زمانہ قید خانے میں ساڑھے پانچ سال قید کاٹ چکے ہیں۔ بش انتظامیہ نے حال ہی میں ان کی سزا میں توسیع کرنے کی کوشش کی تھی۔ بش انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سلیم ہمدان کو سزا سنائے جانے سے پہلے کا عرصہ ان کی سزا میں شامل نہیں کیا جائے۔ | اسی بارے میں بن لادن کے ڈرائیور پر جرم ثابت06 August, 2008 | آس پاس اسامہ کے ڈرائیور کو 66 ماہ قید کی سزا07 August, 2008 | آس پاس الجزیرہ کا صحافی گوانتانامو سے رہا01 May, 2008 | آس پاس ’گوانتانامو کا قیدی دشمن جنگجو نہیں‘23 June, 2008 | آس پاس گوانتانامو سے فوری رہائی کا حکم21 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||