BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 May, 2008, 23:15 GMT 04:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الجزیرہ کا صحافی گوانتانامو سے رہا
سمیع الحج
سمیع الحج کی حراست کے خلاف سوڈان میں مظاہرے ہوئے ہیں
ٹی وی چینل الجزیرہ سے منسلک کیمرہ مین سمیع الحج کو خلیج گوانتانامو میں قائم حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے۔

ٹی وی چینل کی انتظامیہ کے مطابق امریکی حراستی مرکز سے رہائی کے بعد سمیع الحج کو سوڈان پہنچا دیا گیا ہے۔

سمیع الحج کو سن دو ہزار ایک میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصہ سے امریکی حراست میں ہیں۔

الجزیرہ کی عربی سروس کے مینیجنگ ڈائریکٹر وعدہ خانفر کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی انتظامیہ سمیع الحج کی رہائی پر انتہائی خوش ہے۔

ابھی تک امریکی انتظامیہ کی طرف سے سمیع الحج کی رہائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

عربی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سمیع الحج کو گوانتانامو سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے سوڈان لایا گیا۔

سمیع الحج الجزیرہ کے لیے کیمرہ مین کے طور پر کام کر رہے تھے جب انہیں دسمبر سن دو ہزار ایک میں پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں انہیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔

گرفتاری کے وقت سمیع الحج کی عمر اڑتیس سال تھی اور ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کے شدت پسند گروپوں سے تعلقات ہیں۔ تاہم ان کے خلاف کبھی بھی باقاعدہ مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔

سمیع الحج نے ہمیشہ اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور الجزیرہ کا موقف ہے کہ ان کے خلاف الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد