طالبان حملہ، 20 پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کے مطابق جنوبی صوبے ہلمند میں ایک مقامی سیاستدان کے گھر پر طالبان کے حملے میں کم ازکم بیس افغان پولیس والے ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ پولیس والے موسیٰ قلعہ کے ضلعی سربراہ ملا سلام کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملے میں دو طالبان شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے مارٹن پیشنس کے مطابق کاجاکی ضلع میں ہونے والی یہ لڑائی کئی گھنٹے جاری رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پولیس والے مقامی تھے۔ یہ حملہ اسی دن ہوا ہے جس دن افغانستان میں کارروائی کے دوران دو نیٹو کے فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امن و امان قائم رکھنا ایک بہت مشکل کام ہے اور صرف سنہ 2008 میں کم از کم 1000 پولیس والے ہلاک ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ شدت پسندوں کے حملوں میں ہلاک ہوئے۔ | اسی بارے میں افغانستان کے لیے 30 ہزار مزید فوج20 December, 2008 | آس پاس طالبان کے خلاف نئی حکمت عملی01 January, 2009 | آس پاس ’نیٹو طالبان قبروں کی حفاظت کرے‘24 December, 2008 | آس پاس افغانستان میں تین کینیڈین ہلاک06 December, 2008 | آس پاس ننگرہار: سابق طالبان ترجمان کا قتل28 November, 2008 | آس پاس ’تیزاب کا حملہ طالبان نے کیا تھا‘25 November, 2008 | آس پاس طالبان بس حملے میں متعدد ہلاک19 October, 2008 | آس پاس لڑائی میں’درجنوں طالبان ہلاک‘12 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||