BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 October, 2008, 10:14 GMT 15:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لڑائی میں’درجنوں طالبان ہلاک‘
 ہلمند
شدت پسند لشکر گاہ شہر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے
افغانستان میں برسرِپیکار برطانوی اور افغان افواج نے دعوٰی کیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی لڑائی میں درجنوں طالبان مارے گئے ہیں۔

طالبان اور برطانوی اور افغان فوج کے درمیان جھڑپیں ہلمند صوبے میں لشکر گاہ کے نواح میں ہوئیں۔

جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں ایک سو تیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ برطانوی فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد پچاس کے قریب ہے۔

ایساف افواج کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے شہر کے مضافات میں جمع ہونے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایساف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’جوابی کارروائی میں ایساف فوج نے کامیاب فضائی حملہ بھی کیا جس میں متعدد دشمن مارے گئے‘۔

ہلمند کےگورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسند شہر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔داؤد احمدی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ طالبان نے تین جانب سے شہر پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادِ علی ضلع میں سنیچر کو ختم ہونے والی تین روزہ لڑائی میں بھی درجنوں طالبان ہلاک ہوئے ہیں اور سکیورٹی فورسز نے ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

اسی بارے میں
نو امریکی فوجی ہلاک
13 July, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد