BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 July, 2008, 22:01 GMT 03:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند: نو برطانوی فوجی زخمی
زحممی ہونے والے تین کو شدید زخم آئے
برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس کے نو چھاتہ بردار فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے تین کو شدید زخم آئے۔

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران برطانوی فوج کی پیرا شوٹ رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین سے تعلق رکھنے والے فوجیوں نے فضائی مدد طلب کی۔

سینکڈ رجمنٹ کی مدد کے لیے آنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر نے اپنے ہی فوجیوں کو طالبان سمجھ کر ان پر گولیاں برسانا شروع کر دئیں جس کے نتیجے میں نو فوجی زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے تین فوجیوں میں سے ایک کو واپس برطانیہ بھیج دیا گیا جبکہ شدید دو زخمی ہونے والے افغانستان ہی میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے چھ دیگر فوجیوں نے واپس اپنے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کے بارہ بج کر ستائیس منٹ پر برطانوی فوج کی چھاتہ بردار رجمنٹ کے ایک دستے کا معمول کے گشت کے دوران طالبان سے ٹکراؤ ہو گیا اور انہوں نے فضائی مدد طلب کر لی۔

ان فوجیوں کی مدد کو آنے والے اپاچی ہیلی کاپٹر نے طالبان کے ایک مورچے کو نشانہ بنانے کے بعد ایک دوسرے مورچے پر فائر کھول دیا لیکن اس مورچہ میں طالبان کی بجائے برطانوی فوجی موجود تھے۔

وزراتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور تحقیقات کے مکمل ہونے سے پہلے اس بارے میں کچھ کہا جانا مناسب نہیں ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد