طالبان نے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے مطابق افغانستان کےصوبے لوگر میں اس کے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گشتی پرواز پر تھا کہ اسے راکٹ سے داغے جانے والے گرنیڈ سے نشانہ بنایا گیا لیکن پائلٹ ہیلی کاپٹر کو اتارنے میں کامیاب رہا اور عملے کے دیگر ارکان اور مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ لوگر صوبہ دارالحکومت کابل سے ملحق ہے۔ کسی کو شدید چوٹیں نہیں آئی ہیں لیکن آگ لگ جانے سے ہیلی کاپٹر پوری طرح تباہ ہوگیا۔ افغانستان میں اس سے قبل بھی کئی ہیلی کاپٹر گرائے گئے ہیں۔ گزشتہ موسم سرما میں ہلمند صوبے میں سات امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ان کے چنوک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جون میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ کنڑ صوبے میں فنی خرابی کے باعث اس کا ایک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا تھا۔ تاہم طالبان کے ترجمان نے اس امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ | اسی بارے میں نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہے: امریکہ07 February, 2008 | آس پاس دوہزار سات اور عالمی حالات 01 January, 2008 | آس پاس ’سول ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان ہیں‘10 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||