BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 July, 2008, 06:10 GMT 11:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امداد افغان تعمیرِ نو پر خرچ کریں‘
افغانستان فائل فوٹو
گزشتہ ماہ 80 ممالک نے بائیس بلین ڈالر امداد کا وعدہ کیا ہے
افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی غیر ملکی امداد خرچ کرنے سے متعلق نیا منصوبہ ایک ایسے وقت میں پیش کرنے والے ہیں جب پہلے ہی ایسے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں کہ امداد کے لاکھوں کروڑوں ڈالر ضائع کیے جا چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ایلچی کائی ایڈی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امدادی رقم افغان حکومت کے ذریعے خرچ کی جائے جس کے بدلے میں حکومت کو بدعنوانیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

کائی ایڈی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ امدادی رقم انہی ممالک میں تنخواہوں اور سازو سامان پر خرچ کی گئی ہے جو کہ امداد دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں ہم اس امداد کی بہت زیادہ رقم افغانستان کے بجائے اپنے ہی ملک میں خرچ کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہماری رقم افغانستان کی تعمیرنوپر کس طرح خرچ ہو سکتی ہے‘۔

گزشتہ ماہ اسّی ممالک نے افغانستان کے لیے مزید بائیس بلین ڈالر کی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے اور اب ان عطیہ دینے والے ممالک اور افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ یہ رقم سکولوں ، دوا خانوں ، زراعت اور ضرورت مندوں کے لیے بجلی کا انتظام کرنے پر خرچ کی جائے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد ترقیاتی فنڈ سے کروڑوں کی رقم پہلے ہی’غائب‘ ہو چکی ہے۔

افغانستان میں زیادہ تر ممالک اپنی امدادی رقم کا بڑا حصہ حکومت یا اس ٹرسٹ کے ذریعے خرچ کرتے ہیں جو افغانستان کے بائیس ہزار اضلاع میں کام کر رہا ہے۔

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی کا کہنا ہے کہ مزید رقم اسی طرح استعمال کی جانی چاہیے۔ اتوار کو کابل میں وہ اسی منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے عطیہ دینے والوں سے کہیں گے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو مزید مؤثر انداز میں کرنے کے لیے تعاون بڑھائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد