افغانستان :پانچ فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں دو بم حملوں میں پانچ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔جنوبی صوبے قبدھار میں سڑک کے کنارے ایک بم پھٹنے سے امریکی قیادت والی فوج کے چار فوجی ہلاک ہوئے جبکہ جنوب مشرقی افغانستان میں پولینڈ کا ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ دو ہفتوں میں ہلاک ہو نے والےاتحادی فوج کے سپاہیوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے۔قندھار کے دھماکے میں مارے جانے والے فوجیوں کا تعلق کس ملک سے تھا ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔اس حملے میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امریکی قیادت والی فوج میں تقریباً چودہ ہزار فوجی کام کر رہے ہیں۔جو براہِ راست طالبان اورالقائدہ کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہیں۔ پکتیکہ صوبے میں ہو نے والے دھماکے میں پولینڈ کا ایک فوجی ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔یہ فوجی افغانستان میں نیٹو فوج کا حصہ ہیں۔ اس ہفتے نیٹو اور افغان فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے قندھار میں ایک بڑی کارروائی میں کئی طالبان جنگجوؤں کو نکال باہر کر دیا تھا۔یہ کارروائی اس ماہ قندھار کی جیل توڑ کر 350 طالبان کے فرار ہونے کے واقعہ کے جواب میں کی گئی تھی۔ اس وقت جنگ کا سب سے اہم میدان قندھار ہے افغان افسران کے مطابق جمعرات کو قندھار شہر کے نزدیک اورنگ آباد ضلع میں ایک بڑی لڑائی میں 56 طالبان اور دو افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ افغانستان میں فوجی کارروائ شروع ہو نے کے بعد سے جون کا مہینہ مغربی فوجوں کے لیے خاصا خوں ریز رہا ہے۔جون میں ہی نو برطانوی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں کابل میں بی بی سی کے مارٹن پیشنس کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں طالبان نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے سڑک کے کنارے اور خود کش بم دھماکے بڑھا دیے ہیں۔ | اسی بارے میں جیل پر حملہ طالبان کی کامیابی: نیٹو14 June, 2008 | آس پاس فرار طالبان محفوظ ہیں: طالبان14 June, 2008 | آس پاس جلال آباد: خودکش حملہ، فوجی ہلاک31 May, 2008 | آس پاس نیٹو کو افغانستان میں وسائل کی کمی03 June, 2008 | آس پاس خودکش حملہ، چار افغان فوجی ہلاک24 May, 2008 | آس پاس طالبان کی دھمکی، درجنوں سکول بند23 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||