جلال آباد: خودکش حملہ، فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں ایک غیرملکی فوجی ہلاک اور چھ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک مقامی گورنر نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار ایک فوجی کارواں سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ گورنر نے بتایا کہ اس حملے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان میں نیٹو افواج کے ترجمان نے کار بم حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا کس ملک سے تعلق ہے، لیکن افغانستان کے اس علاقے میں تعینات بیشتر فوجی امریکی ہیں۔ افغانستان میں تعینات امریکی اور نیٹو افواج کو یہ خدشہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان معاہدے سے افغانستان کے اندر موجود ان کی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ حالیہ مہینوں میں افغانستان میں طالبان اور اتحادی افواج کے درمیان متعدد پرتشدد جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چند روز قبل امریکہ میں داخلی سلامتی کے ادارے ہوم لینڈ سکیورٹی کے مائیکل چٹروف نے پاکستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ افغانستان کے مختصر دورے کے دوران چٹروف نے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ورنہ اس کی سرزمین اور دہشت گردی کی وارداتیں ہوں گی۔ | اسی بارے میں طالبان سے معاہدے پر امریکی تشویش26 May, 2008 | آس پاس طالبان کی دھمکی، درجنوں سکول بند23 May, 2008 | آس پاس افغانستان:خود کش حملہ، پندرہ ہلاک 29 April, 2008 | آس پاس افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک16 April, 2008 | آس پاس افغانستان: مسجد کے باہر ہلاکتیں18 April, 2008 | آس پاس افغانستان:گیارہ پولیس اہلکار ہلاک14 April, 2008 | آس پاس افغانستان پر حملے کے اثرات 01 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||