افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں نیٹو کی قیادت والی بین الاقوامی سیکورٹی فورس یا آئی سیف کے دو فوجی ایک دھماکے میں ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی سیف کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کی قومیت بتائی گئی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ دھماکہ کس نے کیا تھا لیکن ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیوں کی ذمہ داری یا تو طالبان پر ڈالی جاتی رہی ہے یا وہ خود ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔ جنوبی افغانستان میں، جہاں طالبان کا سب سے زیادہ زور ہے، اتوار سے اب تک دو برطانوی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اےایف پی کے مطابق یہ برطانوی فوجی اتوار کو قندہار میں مارے گئے تھے۔ افغانستان میں امسال کم سے کم چوبیس غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد دو سو بیس تھی۔ گزشتہ تین ہفتوں میں تشدد کے واقعات نے ستر سے زیادہ لوگوں کی جانیں لی ہیں جن میں تقریباً دو درجن پولیس اہلکار اور اتنے ہی سویلین شامل ہیں۔ افغانستان پر انیس سو چھیانوے سے دو ہزار ایک تک طالبان کی حکومت تھی جسے امریکہ نے نائن الیون کے بعد حملہ کرکے ختم کر دیا۔ طالبان افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی اور کرزئی حکومت کے خلاف چھاپہ مار کاررائیوں میں مصروف ہیں۔ | اسی بارے میں برطانیہ افغانستان تعلقات، دو دھاری تلوار07 February, 2008 | آس پاس افغان گورنر کی برطانیہ پر تنقید21 February, 2008 | آس پاس افغانستان: رات کوموبائل فون بند12 March, 2008 | آس پاس مذاکرات پیشکش نامنظور: طالبان24 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||