طالبان سے معاہدے پر امریکی تشویش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں داخلی سلامتی کے ادارے ہوم لینڈ سکیورٹی کے مائیکل چٹروف نے پاکستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان کے مختصر دورے کے دوران چٹروف نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ورنہ اس کی سرزمین اور دہشت گردی کی وارداتیں ہوں گی۔ امریکی اور نیٹو افواج کو یہ خدشہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان معاہدے سے افغانستان کے اندر موجود ان کی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہو گا۔ حکومتِ پاکستان کے مقامی طالبان کے ساتھ معاہدے پر نیٹو حکام نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان میں اس وقت تینتیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ | اسی بارے میں مذاکرات پیشکش نامنظور: طالبان24 March, 2008 | آس پاس 24 طالبان، دو بھارتی انجینیئر ہلاک 12 April, 2008 | آس پاس افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی ہلاک16 April, 2008 | آس پاس طالبان کی دھمکی، درجنوں سکول بند23 May, 2008 | آس پاس صومالیہ - مشرقی افریقہ کا افغانستان؟03 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||