24 طالبان، دو بھارتی انجینیئر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں افغان پولیس کی کارروائی میں چوبیس طالبان اور سڑکے کے کنارے نصب بم کے پھٹنے سے بھارت کے دو انجینیئر ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے زابل میں پولیس کی کارروائی میں چوبیس طالبان ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان پولیس نے یہ کارروائی گزشتہ ہفتے طالبان کی طرف سے ایک حملے میں سترہ مزدوروں کے ہلاک ہونے کے بعد کی تھی۔ افغان پولیس کو زابل صوبے میں اس کارروائی کے دوران امریکی فوج کی طرف سے فضائی معاونت بھی حاصل تھی۔ طالبان کے خلاف یہ کارروائی دو دن تک جاری رہی اور امریکی فوج کے لڑاکا طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دریں اثناء جنوبی افغانستان کے ایک اور صوبے نیمروز میں تشدد کے ایک واقعہ میں بھارت سے تعلق رکھنے والے دو انجینیئر ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں انجینیئر سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ | اسی بارے میں برطانیہ افغانستان تعلقات، دو دھاری تلوار07 February, 2008 | آس پاس افغان گورنر کی برطانیہ پر تنقید21 February, 2008 | آس پاس افغانستان: رات کوموبائل فون بند12 March, 2008 | آس پاس مذاکرات پیشکش نامنظور: طالبان24 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||