 | | | قندھار میں طالبان افغان اور غیر ملکی افواج کےخلاف شدید لڑائی میں الجھے ہوئے ہیں |
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق مشتبہ طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کر کے کم از کم گیارہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ صوبے کے ڈپٹی پولیس چیف امان اللہ کے مطابق یہ حملہ اتوار کی رات کیا گیا اور حملہ آور پولیس کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ افغانستان میں نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں ہونے والے ایک دھماکے میں اس کے دو فوجی ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ہیں۔اس واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ قندھار میں طالبان افغان اور غیر ملکی افواج کے خلاف شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔گزشتہ سال اس صوبے میں شدت پسندوں نے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ افغان اور نیٹو فوج کے مقابلے پولیس کو نشانہ بنانا آسان ہے کیونکہ ان کے پاس نہ تو زیادہ ہتھیار ہوتے ہیں اور نہ ہی مناسب تربیت ہوتی ہے اس کے علاوہ وہ چھوٹی چھوٹی ٹیموں کی شکل میں کام کرتے ہیں۔ |