BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 June, 2008, 08:24 GMT 13:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیٹو کو افغانستان میں وسائل کی کمی

جنرل میک نائل
جنرل میک نائل کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں مزید افرادی قوت اور فوجی آلات کی ضرورت ہے
افغانستان میں نیٹو فوج کی سربراہی سے سبکدوش ہونے والے امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ ماہ سے طالبان کے خلاف جنگ میں انہیں ’وسائل کی کمی‘ کا سامنا ہے۔

جنرل ڈین میک نائل نے نیٹو کی بین الاقوامی امن فوج کا چارج ایک دوسرے امریکی جنرل ڈیوڈ میک کیرمین کے حوالے کیا۔

افغانستان میں بین الاقوامی امن فوج میں اس وقت چالیس ممالک کے تقریباً تریپن ہزار فوجی تعینات ہیں۔ لیکن جنرل میک نائل کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں مزید افرادی قوت اور فوجی آلات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی کارروائیاں روکنے کے لیے ان پر مزید دباؤ ڈالیں۔

افغانستان میں جنرل میک نائل کی شہرت ایک صاف گو اور سیاست سے خود کو دور رکھنے والی فوجی کی ہے۔ لیکن ایساف کا کنٹرول جنرل میک کیرمین کے حوالے کرنے کے وقت انہوں نے دو واضح پیغامات دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس جنگ کو لڑنے کے لیے وسائل کی کمی ہے جسے مزید فوجی یونٹس، مشینوں، انٹیلیجنس کی ضرورت ہے۔،

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں صرف امریکی سیکٹر کی بات نہیں کر رہا بلکہ پورے ملک کی بات کر رہا ہوں۔،

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں باغیوں کے جوابی حملوں کے رہنما اصولوں پر چلنا ہے تو اس کے لیے بہت ضروری ہے کہ افغانستان میں مزید چالیس ہزار فوجی بھیجے جائیں۔

جنرل میک لائن نے افعانستان کے شمالی حصے میں کامیابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ میں اگرچہ باغیوں کے حملوں پر قابو پالیاگیا ہے اور اس دوران کئی اہم طالبان کمانڈرز کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا ذمہ دارانہوں نے پاکستان میں حالات کو قرار دیا۔

پاکستانی حکام کے طالبان کے ساتھ امن معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے حالیہ دنوں میں طالبان پر دباؤ میں کمی آئی ہے، جس نے افغانستان میں حالات پر بالکل الٹا اثر ڈالا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد