BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 June, 2008, 08:30 GMT 13:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی سرحد پر نظر: امریکہ
شیرٹوف
شیرٹوف: پتہ نہیں شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے پاس کوئی واضح پالیسی ہے یا نہیں
امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے بعض ایسے سرحدی علاقوں کی طرف اشارہ کیا جہاں اس کے مطابق اسے شدت پسندی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے۔

تاہم امریکہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مشیل شیرٹوف نے بی بی سی کو بتایا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں جیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف ہماری لڑائی کم کردی جائے۔

انہوں نے کہا: ’اگر ہم شدت پسندی کے خلاف جنگ کا ارادہ چھوڑ دیں یا ہمارا ارادہ کمزور پڑ جائے تو ہم اس لڑائی کو ہار سکتے ہیں۔‘

مشیل شیرٹوف نے وارننگ دی کہ کہیں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مغرب کا عزم کمزور نہ پڑجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شدت پسند ایسے افراد کو ٹریننگ دے رہے ہیں جو آسانی سے مغربی سماج میں گھل مل جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ کیا اس سب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی ہے۔

مشیل شیرٹوف لندن میں آ کسفورڈ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کررہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا: ’شدت پسند کی سوچ فاشسٹ سوچ جیسی ہے لیکن شدت پسند اپنی سوچ کو عمل میں لانے کے لیے اسلام کا سہارا لیتے ہیں۔‘

اسلام کا سہارا
 ’شدت پسند کو سوچ فاسسٹ سوچ جیسی ہے لیکن شدت پسند اپنی سوچ کو عمل میں لانے کے لیے اسلام کا سہارا لیتے ہیں۔
مشیل شیرٹوف

شیرٹوف نے کہا امریکہ عراق میں القاعدہ کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اب عراق کے مسلمان شدت پسندوں کی جانب سے ہونے والےتشدد کے خلاف اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

شیرٹوف نے کہا کہ حالانکہ القاعدہ کا ڈر عالمی سطح پر بنا ہوا ہے تاہم کسی بڑے حملے کی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن القاعدہ اور اس سے منسلک گروہ امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کو اپنا نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کریں گے۔

انکا کہنا تھا: ’ القاعدہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ ایسے افراد کو ٹرین کر رہے ہیں جو عام طور سے ایک شدت پسند کی شبیہ سے جدا دکھتے ہیں۔‘

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت شدت پسندی سے ٹمٹنے کے لیے کیا اسٹریٹجی بناتی ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

اسی بارے میں
الگ الگ لیکن ساتھ ساتھ
24 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد