BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 January, 2006, 15:36 GMT 20:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ:چینی مسلم نے دریافت کیا؟
اس نقشے میں برطانیہ شامل نہیں
چین میں برآمد کیا جانے والا ایک قدیم نقشہ جس کی اگلے ہفتے بیجنگ اور لندن میں نمائش ہونے والی ہے یہ ثابت کرسکتا ہے کہ کیا کولمبس سے پہلے ایک چینی شخص امریکہ پہنچا تھا۔

اس نقشہ میں شمالی اور جنوبی امریکہ کو دکھایا گیا ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ یہ سن 1418 میں بنائے جانے والے ایک نقشے کی نقل ہے جو سن 1763 میں تیار کی گئی۔

اگر یہ نقشہ صحیح ثابت ہوتا ہے تو اس سے اس نظریے کو تقویت مل سکتی ہے کہ سن 1492 میں کولمبس کی امریکہ آمد سے قبل چینی سیاح امریکہ پہنچے تھے۔

ماہرین اس وقت اس بات کی تحقیق کررہے ہیں کہ کیا نقشے کی یہ نقل حقیقت میں 1763 میں تیار کی گئی۔ اس پر ماہرین کی رپورٹ فروری میں تیار ہونے کی توقع ہے۔

چینی رسم الخط میں اس نقشے کے ساتھ یہ بھی کنندہ ہے کہ اسے مو ای تونگ نامی شخص نے بنایا تھا اور چینی شہنشاہ یونگل کے اقتدار کے سولہویں سال یعنی سن 1418 میں تیار کیے جانے والے ایک نقشے سے اس کی نقل تیار کی گئی۔

نقشے میں افریقہ اور آسٹریلیا دکھایا گیا ہے لیکن یورپ کے ملک جیسے برطانیہ کا نام و نشان نہیں ہے۔

سن دوہزار ایک میں اس نقشے کو شنگھائی میں ایک تاجر سے چینی وکیل اور کلیکٹر لیوگانگ نے خریدا تھا۔ ہفتہ وار جریدے اکانومِسٹ کے مطابق، لیو گانگ کو نقشے کی اہمیت اس وقت معلوم ہوئی جب انہیں برطانوی مصنف گیوِن مینزیز کی ایک کتاب کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔

مینزیز کی کتاب کا نام ہے: ’چودہ سو اکیس -- جس سال چین نے امریکہ کی تلاش کرلی۔‘ 1421 The Year China discovered Americaاس کتاب میں مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی اڈمرل ’ژینگ ہی‘ نے دنیا کا بحری چکر لگایا اور سفر کے دوران امریکہ بھی دریافت کیا۔

ژینگ ہی ایک چینی اڈمرل، محقق، مسلمان اور ہجڑا تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیا اور انڈیا کا چکر لگایا۔ لیکن یہ بات طے نہیں ہے کہ وہ امریکہ گئے یا نہیں۔

اگر یہ ثابت ہو بھی جائے کہ ماہرین کے زیرغور یہ نقشہ سن 1763 میں تیار کیا گیا تب بھی ناقدین یہ کہیں گے کہ نقشے کی نقل تیار کرنے والے کی اس بات پر مکمل طور پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ اس نے جس نقشے سے نقل کی اسے 1418 میں بنایا گیا۔

بعض لوگ یہ بھی کہیں گے کہ اگر یہ صحیح بھی ثابت ہوجائے تب بھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ چینی اڈمرل ’ژینگ ہی‘ نے امریکہ دریافت کیا کیوں کہ ان کا یقین ہے کہ اس سے کافی قبل سن 1000 میں برطانیہ میں مقیم وائکنگ لیئف اریکسن نے شمالی امریکہ کا دورہ کیا۔

اسی بارے میں
ایورسٹ ناپنے والا ہندوستانی
21 October, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد