BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 June, 2008, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: خودکش حملہ، 6 ہلاک
فائل فوٹو
ہلمند علاقے میں طالبان کی جانب سے سب سے زيادہ حملے ہوتے ہیں
افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند کے علاقے میں ہوئے ایک خودکش حملے میں پانچ شہریوں سمیت امریکی اتحادی افواج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا ہے۔

ہلمند پولیس کے اعلی اہلکار محمد حسین اندیوال نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

حملہ آور نے دھماکہ اس وقت کیا جب فوج کا ایک دستہ گریشک ضلع سے ہو کر گزر رہا تھا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک دن قبل نیٹو افواج نے کہا تھا کہ انہوں نے طالبان کو قندھار کے قریبی علاقوں سے بھگا دیا ہے۔

ہلمند علاقے میں طالبان کی جانب سے سب سے زيادہ حملے ہوتے ہیں۔

ہلمند کے پولیس چیف نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’حملہ آور نیٹو کے دستے کی طرف پیدل چل کر آیا ، اس وقت وہ بازار ميں گشت کر رہے تھے، اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔‘

اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمےداری قبول کی ہے۔

اس سے قبل یہ رپورٹ آئی تھی کہ حملے میں دس شہری ہلاک ہوئے ہیں لیکن ہلمند کے پولیس چیف نے اس خبر کی تردید کی ہے۔

امریکی اتحادی افواج کے ایک ترجمان لفٹنٹ کرنل پال فاننگ نے فوج کے ایک جوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی کا تعلق کس ملک سے تھا۔

جمعرات کو ہلمند میں ہی گولی باری کے ایک واقعہ میں امریکی اتحادی افوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلمند افغانستان کا وہ علاقہ ہے جہاں افیم کی سب سے زيادہ پیداوار ہوتی ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ برسوں میں طالبان کافی سرگرم رہے ہیں۔

دوسری جانب خوست علاقے سے بھی ناٹو افواج پر ایک خودکش حملے کی خبر موصول ہوئی ہے لیکن وہاں سے کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد