قندھار:چوکی پر حملہ، آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو رات گئے ایک شناختی چوکی پر حملہ کر کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوبی علاقے میں قندھار کے پنجوائی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ قندھار پولیس کے سربراہ ثمنوال مطیع اللہ کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے قبل ایک دستی بم بھی پھینکا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ دو پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہیں۔ یاد رہے کہ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اسے طالبان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ افغانستان میں پولیس اہلکار اکثر طالبان کے حملوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں اور گزشتہ ایک برس کے دوران ان حملوں میں افغان پولیس کے قریباً ایک ہزار اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق گزشتہ برس افغانستان میں طالبان حملوں اور اتحادی فوج کی کارروائی کے دوران قریباً آٹھ ہزار افراد مارے گئے جو سنہ 2001 میں امریکی فوج کے افغانستان میں آپریشن کے آغاز سے اب تک ایک برس میں ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان :پانچ فوجی ہلاک22 June, 2008 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 6 ہلاک20 June, 2008 | آس پاس ’طالبان کو ارغنداب سے مار بھگایا‘20 June, 2008 | آس پاس طالبان کے خلاف کارروائی کا آغاز 18 June, 2008 | آس پاس افغانستان: جنگ کے خوف سے بھگدڑ17 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||