BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2008, 01:01 GMT 06:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں تین کینیڈین ہلاک
کینڈین فوجی
ہلاک ہونے والے کینڈین فوجیوں کی تعداد سو تک پہنچ گئی ہے
افغانستان کے مغربی شہر قندھار میں دھماکہ خیز مادہ پھٹنے سے کینیڈا کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اب تک افغانستان میں ہلاک ہونے والے کینیڈا کے فوجیوں کی تعداد ایک سو ہو گئی ہے۔

افغانستان میں کینیڈا کے اعلی ترین فوجی کمانڈر بریگیڈیر جنرل ڈینس تھامسن نے افغانستان میں اپنے ملک کی فوج کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں ’امن اور استحکام‘ لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ان بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہمیشہ ہماری نظر میں رہنا چاہیئں۔‘

طالبان مخالف نیٹو اتحاد میں شامل اس وقت کینیڈا کے ڈھائی ہزار فوج افغانستان میں موجود ہیں۔

افغانستان میں کینیڈا کے ایک سفیر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی گاڑی سڑک کےکنارے نصب کیے گئے ایک خودکار بم سے ٹکرا گئی تھی۔

اس سے قبل افغانستان کے شہر خوست میں خفیہ ایجنسی کے دفتر کے اندر خودکش حملہ ہوا تھا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے کے بعد عمارت کے اندر فائرنگ شروع ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد افغان اور امریکی فوجوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور عینی شاہدین کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر بھی عمارت کے قریب اڑتا دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ ستائیس نومبر کو کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد