امریکی سفارت خانے کے باہر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے صدر دروازے کے سامنے ایک خودکش حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے جو ایک گاڑی میں سوار تھا خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ امریکی سفارت خانہ خود کش حملے کے وقت بند تھا۔ عینی شاہدین اور پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے کے صدر دروازے سے تقریباً دو سو میٹر کے فاصلے پر مبینہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ہیپی تھینکس گونگ ڈے کی تقریبات ہو رہیں تھیں اور کئی غیر ملکی اس وقت سفارتخانے میں داخل ہو رہے تھے۔ | اسی بارے میں پاکستان اور امریکہ، حکمت عملی پر اختلافات؟26 November, 2008 | آس پاس ’انخلاء کے وقت کا تعین کریں‘25 November, 2008 | آس پاس القاعدہ کی اوباما پر تنقید19 November, 2008 | آس پاس آٹھ شہری، 3غیر ملکی فوجی ہلاک13 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||