آٹھ شہری، 3غیر ملکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں ایک حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں ایک امریکی فوجی بھی شامل تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے ساٹھ سے زیادہ افراد میں سکول کے بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اس سال افغانستان میں ایک سو اڑتالیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جو دو ہزار ایک کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ امریکی فوج کے مطابق مشرقی صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں ایک امریکی فوجی اور آٹھ افراد عام شہر جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدا میں امریکی فوج نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ستر بتائی تھی۔ تاہم بعد میں ننگر ہار کے ایک پر ہجوم بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد اٹھاون بتائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ننگر ہار میں بٹیکوٹ کے بازار سے امریکی فوج کا ایک قافلہ گزر رہا تھا جب بارود سے گاڑی اس سے آ کر ٹکرائی۔ مقامی گورنر خیبر مہمند کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں جہاں حکومتی ادارے کمزور ہیں اور غیر ملکی افواج وسائل کی کمی کا شکار ہیں طالبان کی طرف سے مزاحمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دریں اثناء نیٹو فوجی حکام کے مطابق ملک کے جنوب میں ایک دھماکے میں دو فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ اس سال افغانستان میں ایک سو اڑتالیس امریکی فوج ہلاک ہو چکے ہیں۔ جو افغانستان پر سن دو ہزار ایک میں حملے کے بعد ایک سال میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ | اسی بارے میں ’افغانستان: فتح کی امید نہ رکھیں‘05 October, 2008 | آس پاس طالبان حملوں میں اضافہ ہو گا: یو این15 October, 2008 | آس پاس افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر نشانہ27 October, 2008 | آس پاس قندھار: لڑکیوں پر تیزاب کا حملہ12 November, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||