افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر نشانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی سالاری کے تحت امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے امریکہ کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ اتحادی فوج کے مطابق کہ ہیلی کاپٹر واردک کے صوبے میں نشانہ بنایا گیا۔ اس میں سوار عملے کے تمام ارکان کو علاقے سے باہر نکال لیا گیا ہے اور وہ محفوظ ہیں۔ ادھر افغان اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لڑائی میں دو مزاحمت کار ہلاک ہوئے ہیں۔ اہلکاروں کے مطابق ایک علیحدہ واقعہ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک خود کش بمبار نے بغلان کے صوبے میں ایک تھانے کو نشانہ بنایا جس میں دو اتحادی فوجی ہلاک اور کئی افراد کو زخمی کر دیا۔ جولائی میں بھی افغانستان کےصوبے لوگر میں اس کے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا گیا تھا۔ گشتی پرواز میں مصروف اس ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے داغا گیا تھا۔ افغانستان میں اس سے قبل بھی کئی ہیلی کاپٹر گرائے گئے ہیں۔ گزشتہ موسم سرما میں ہلمند صوبے میں سات امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ان کے چنوک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جون میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ کنڑ صوبے میں فنی خرابی کے باعث اس کا ایک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا۔ | اسی بارے میں نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہے: امریکہ07 February, 2008 | آس پاس دوہزار سات اور عالمی حالات 01 January, 2008 | آس پاس ’سول ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان ہیں‘10 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||