BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان حملوں میں اضافہ ہو گا: یو این
طالبان
گزشتہ سال سردیوں کے موسم میں افغانستان کے دشوار گزار علاقوں میں محدود پیمانے پر لڑائی دیکھنے میں آئی تھی
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ طالبان کا دائرہ اثر دارالحکومت کابل کے گرد واقع ان صوبوں سے باہر تک پھیل رہا ہے جو روایتی طور پر ان کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کئے ایڈا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ طالبان کے حملے اس وقت گزشتہ چھ سالوں کی انتہائی بلند سطح پر ہیں اور ان میں آنے والے ہفتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ گزشتہ سال سردیوں کے موسم میں افغانستان کے دشوار گزار علاقوں میں محدود پیمانے پر لڑائی دیکھنے میں آئی تھی۔

’ہمیں اس صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ ان سردیوں میں لڑائی کی شدت میں وہ کمی دیکھنے میں نہ آئے جو گزشتہ سال دیکھی گئی تھی۔‘

مسٹر کئے ایڈا نے کہا کہ ستمبر میں رمضان کی وجہ سے حملوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن آنے والے ہفتوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں طالبان کے حملوں کی تعداد سن دو ہزار دو سے لیکر اب تک سب سے زیادہ رہی تھی اور ان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ افغانستان میں امدادی کارکنوں پر ہونے والے حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے افغانستان کے سفیر ظاہر تنین نے خبردار کیا کہ افغانستان کے بارے میں حد سے زیادہ منفی رپورٹوں سے طالبان کو تقویت ملتی ہے کیونکہ ان رپورٹوں کی مدد سے وہ عام شہریوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ملک کے لیے بین الاقوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے نپٹنے کے لیے انٹرنیشنل حمایت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علاقائی تعاون کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

’علاقائی تعاون کے سلسلے میں ایجنڈا واضح ہے: شدت پسندوں کے لیے پناہ گاہوں کا خاتمہ اور قومی مفادات کو فروغ دینے کے لیے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے استعمال پر پابندی۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد