القاعدہ کی اوباما پر تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے نائب سربراہ ایمن الظواہری نے امریکہ کے نومنتخب صدر باراک اوباما پر تنقید کے لیے شدید نسل پرستانہ زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ’ہاؤس نیگرو‘ (گھریلو ملازم) یا ایسا سیاہ فام قرار دیا ہے جو سفید فاموں کے اشاروں پر چلتا ہو۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد جاری کیے جانے والے القاعدہ کے پہلے پیغام میں ایمن الظواہری نے اوباما کے اس اعلان پر بھی تنقید کی کہ وہ مزید فوج افغانستان بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان مزید فوج بھیجنے کی حکمت عملی کا نصیب صرف ناکامی ہے۔ یہ پیغام ایک انٹرنیٹ ویڈیو کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں اوبامہ کا تقابل امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے تحریک چلا نے والے محترم رہنما میلکم ایکس سے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اوباما قابلِ احترام سیاہ امریکی نہیں ہیں بلکہ انہوں نے سفید فام امریکیوں کی خدمت کی ہے۔ میلکم ایکس نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ ادھر واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے ترجمان شان مکارمیک نے کہا کہ الظاہری کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’جمہوریت میں اور دہشت گردوں کے نظریہ میں کیا فرق ہے۔‘ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پرینوں نے کہا کہ الظاہری کے بیان میں کوئی منطق ننہیں۔ ’وہ ہر امریکی چیز کو نشانہ بناتے ہیں، وہ صرف اہداف اور مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں انہیں روکنا ہے۔‘ ’بش کی رخصتی اور اوباما کی آمد‘ کے نام سے جاری کی جانے والی اس ویڈیو میں اوباما کو، جن کے والد مسلمان تھے، اپنی اسلامی جڑوں سے انحراف پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
’تم ایک مسلمان باپ کی اولاد ہو لیکن تم مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑے ہو۔ تم عیسائی ہونے کا دعوی کرتے ہو لیکن امریکہ میں اقتدار کی سیڑھی چڑھنے کے لیے اس طرح عبادت کرتے ہو جیسے یہودی کرتے ہیں۔‘ ’ایسا لگتا ہے کہ تم بدستور دنیا اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کی مجرمانہ ذہنیت کی گرفت میں ہو۔‘ ویڈیو میں اوباما کو اسلام دشمن قرار دیتے ہوئے مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی اہداف پر حملے جاری رکھیں۔ الظواہری نے دنیا بھر میں اسلامی شدت پسندوں سے کہا کہ وہ اپنا جہاد جاری رکھیں۔ ’ دمشن لڑکھڑانے لگا ہے، اب اس پر حملے مت روکو۔‘ | اسی بارے میں اسرائیل سے انتقام لیں:ایمن الظواہری 24 March, 2008 | آس پاس برطانوی فوج بصرہ سے بھاگی:الظواہری17 December, 2007 | آس پاس الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام02 September, 2006 | آس پاس مشرف کو ہٹا دیں: ایمن الظواہری29 April, 2006 | آس پاس ایمن الظواہری کی تازہ ویڈیو ٹیپ 30 January, 2006 | آس پاس اسامہ بن لادن کے بعد الظواہری ٹیپ21 January, 2006 | آس پاس ’بلیئر لندن دھماکوں کے ذمہ دار ہیں‘04 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||