پاکستان کی سرحد پر فوج بڑھے گی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہےکہ ساڑھے تین سے چار ہزار فوجیوں پر مشتمل اس کی جو برگیڈ جنوری میں افغانستان بھیجی جانے والی ہے، وہ ملک کے سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی۔ امریکی فوج کے مطابق یہ برگیڈ پاکستان سے افغانستان میں شدت پسندوں کا داخلہ روکنے کی کوششوں کو موثر بنائے گی۔ یہ کمک تقریباً بیس ہزار افراد پر مشتمل اس مجوزہ فوج کا حصہ ہوگی جو طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجی جاسکتی ہے۔ فوج کے ترجمان کرنل گریگ جولیان نےکہا کہ اضافی فوج ان علاقوں میں تعینات کی جائے جہاں ابھی فوج مناسب تعداد میں موجود نہیں ہے۔ ان میں تقریباً بارہ وہ افغان صوبے شامل ہیں جو پاکستان کی سرحد پر واقع ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق شدت پسند عام طور پر افغانستان میں داخل ہونے کے لیے انہیں علاقوں سے سرحد پار کرتےہیں۔ ’ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ کچھ مخصوص علاقے ہیں جہاں سے (پاکستان سے) درانداز افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔ اور اب ہم ان علاقوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘ اسی افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ایک اعلی سطح کا وفد کابل پہنچ گیا ہے۔ یہ وفد ایسے مرحلے پر افغانستان پہنچا ہے جب طالبان کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وفد میں پندرہ ممالک کے سفارت کار اور سرکاری افسران شامل ہیں اور وہ افغان حکومت سے اس بارے میں بھی تبادلہ خیال کرے گا کہ بیس ارب ڈالر کی وہ امداد، جس کا وعدہ گزشتہ برس کی امدادی کانفرنس میں کیا گیا تھا، کس طرح خرچ کی جائے۔ امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما نے صدر حامد کرزئی سے کہا ہے کہ طالبان کی مزاحمت کا قلع قمع کرنا انکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک بیان کےمطابق وفد شورش سے نمٹنے، اچھی حکمرانی اور ترقی کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دے گا۔ وفد میں زلمے خلیل زاد بھی شامل ہیں جن کےبارے میں کہا گیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوسکتے ہیں۔ افغانستان میں نیٹو کی قیادت والی بین الاقوامی فوج سکیورٹی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کام کر رہی ہے اور حالیہ مہینوں میں اس کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افغان حکومت نے کھل کر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ اس کی ٹیم امن و استحکام کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے رول پر بھی زور دے گی۔ | اسی بارے میں طالبان کاجنگ جیتنے کا عزم14 November, 2008 | آس پاس آٹھ شہری، 3غیر ملکی فوجی ہلاک13 November, 2008 | آس پاس ’افغانستان، عشرے لگ سکتے ہیں‘26 October, 2008 | آس پاس ’کوششیں غیر مربوط، عزم متزلزل‘21 October, 2008 | آس پاس ہلمند: حملے میں پھر شہری ہلاک16 October, 2008 | آس پاس طالبان سے بات کی جا سکتی ہے: گیٹس07 October, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||