افغانستان کے لیے 30 ہزار مزید فوج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے اعلیٰ ترین فوجی افسر ایڈمرل مائیک مولن نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ موسمِ گرما تک تیس ہزار کے قریب مزید فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔ اگر اس منصوبے کو منظوری مل گئی تو افغانستان میں شدت پسندوں سے برسرِ پیکار امریکی افواج کی تعداد دو گنا ہو جائے گی۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مائیک مولن کا کہنا ہے کہ فی الحال اندازہ یہ ہے کہ افغانستان میں بیس سے تیس ہزار تک مزید فوجی روانہ کیے جائیں گے۔ نئے منصوبے میں مزید امریکی فوج کی افغانستان میں تعیناتی کے نظام الاوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب یہ اضافی فوج اگلے برس موسمِ گرما تک وہاں بھیجی جائے گی۔ جمعہ کو امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے حکم دیا تھا کہ کومبیٹ ایوئی ایشن برگیڈ موسمِ بہار تک افغانستان میں تعینات کر دی جائے۔
اس وقت افغانستان میں تقریباً اکتیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن میں سے چودہ ہزار فوجی، انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنٹ فورس یعنی ایساف کی زیرِ قیادت نیٹو کی فوج میں شامل ہیں۔ اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی فوج کی تعداد دگنی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل مختلف بیانات میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ افغانستان میں بیس ہزار اضافی امریکی فوجی بھیجے جائیں گے۔ اور امریکی وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ امریکہ کو غور کرنا ہوگا کہ اگر اس کے فوجیوں کی تعداد بیس ہزار سے متجاوز ہے تو وہ کہیں افغانستان پر قبضہ کرنے والی فوج نہ کہلائے۔ مائیک مولن کا کہنا ہے کہ بیشتر فوج جنوبی افغانستان بھیجی جائے گی جہاں برطانوی، کینیڈا اور نیدر لینڈ کی فوجیں پہلے سے موجود ہیں جنہیں مزید تقویت ملے گی۔ | اسی بارے میں جرمنی: مزید فوج بھیجنے سے انکار02 February, 2008 | آس پاس افغانستان کے لیے مزید فوج کا مطالبہ01 February, 2008 | آس پاس ’نیٹو افغان جنگ ہار بھی سکتی ہے‘19 January, 2008 | آس پاس افغانستان: سردی سے200 ہلاک18 January, 2008 | آس پاس پوست کی جڑیں عدم تحفظ و بدعنوانی24 January, 2008 | آس پاس ہلمند حملہ، نائب گورنر ہلاک31 January, 2008 | آس پاس ’یقین دلاتا ہوں صحافی کے ساتھ انصاف ہوگا‘31 January, 2008 | آس پاس کابل میں خودکش حملہ31 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||