BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2008, 23:28 GMT 04:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی سرگرمیاں دو روز کیلیے بند
امریکہ کی بعض ریاستوں میں پولنگ کے دن سے قبل بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے
باراک اوباما اپنی بیمار نانی کی عیادت کے لیے جا رہے ہیں اور انہوں نے دو دن کے لیے اپنی انتخابی مہم منسوخ کر دی ہے۔ وہ جمعرات کو اپنی نانی سے ملنے جائیں گے اور سنیچر کو انتخابی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

اوباما کی نانی میڈلین ڈنہم نے جو ہوائی میں ہیں اور کافی بیمار ہیں، باراک اوباما کی پرورش کی ہے۔ ان کی عمر پچاسی سال ہے۔ اوباما نے اپنے ایک حالیہ خطاب میں اپنی نانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔

اس سے قبل امریکہ میں چار نومبر کو ہونے صدارتی انتخابات سے دو ہفتے قبل ہی ووٹروں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ پولنگ کے دن سے قبل ووٹ ڈالنے کی سہولت کو استعمال کریں۔

کچھ امریکی ریاستوں میں رجسٹرڈ ووٹر چار نومبر سے قبل اپنا ووٹ خصوصی طور پر تیار کردہ بوتھ میں جا کر یا پھر ای میل کے ذریعے ڈال سکتے ہیں اور یوں پولنگ کے دن لمبی قطاروں سے بچ سکتے ہیں۔

باراک اوباما نے پیر کی شام ریاست فلوریڈا میں ماضی کی اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک ریلی سے خطاب کیا جسں میں انہوں نے ’مقررہ وقت سے قبل ووٹنگ‘ پر زور دیا۔ فلوریڈا ان ریاستوں میں ہے جہاں وقت سے پہلے ووٹنگ کی اجازت ہے۔

ادھر باراک اوباما کے ریپبلکن حریف جان میکین نے وقت سے قبل ووٹنگ پر زیادہ زور نہیں دیا اور ان ووٹروں کو ووٹنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ شاید وہ ووٹ ڈالنے نہ جائیں۔

باراک اوباما نے الزام لگایا کہ ریپبلکن پارٹی کی نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن منفی انتخابی مہم کر رہی ہیں

توقع ہے کہ امریکہ کے ایک تہائی ووٹر اس سال کے انتخابات میں اپنا ووٹ پولنگ کے دن سے قبل ڈالیں گے۔

یہ طریقۂ کار حالیہ برسوں میں لوگوں کو سمجھ آنے کے بعد سے مقبول ہوا ہے۔

ٹیکساس میں انتخابی اہلکار پیر کو ووٹروں کے ہجوم کی توقع کر رہے تھے کیونکہ یہاں پولنگ کے لیے سینکڑوں بوتھ کھول دیئے گئے ہیں۔

فلوریڈا میں بھی انتخابی اہلکاروں کو امید ہے کہ لوگ کافی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئیں گے کیونکہ باراک اوباما یہاں پر انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کا خیال ہے کہ وقت سے قبل ووٹنگ کی بجائے اسے ان ووٹروں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو زیادہ قابلِ بھروسہ ہیں۔

اتوار کو سابق امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل کی طرف سے اوباما کی توثیق کے باعث ڈیموکریٹ امیدوار کو کافی تقویت ملی ہے۔ کولن پاؤل صدر بش کے پہلے دورِ صدارات میں وزیر رہے ہیں۔

باراک اوباما کی دادی’صدر اوباما‘
کینیا’صدر اوباما‘ کے استقبال کی تیاریاں شروع
صدر کا انتخاب
امریکی صدارتی انتخاب کا طریقہ کار کیا ہے؟
راستہ تنگ ہو رہا ہے
صدارتی انتخاب، مکین کی مشکلات بڑھ رہی ہیں
صدارتی مباحثے
اس صدارتی مہم کے مباحثے پھیکے ہی رہے
ٹینا فے اصلی چہرہ سامنے آئے
سارا پیلن نے جب خود ہی اپنا مذاق اڑایا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد