BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 October, 2008, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوریا، غیر ملکی قرضوں کی ضمانت
امریکہ کے بعد ایشیا میں حصص کی قیمتیں گر رہی ہیں
جنوبی کوریا کی حکومت نے مالی منڈیوں میں استحکام لانے کے لیے ان قرضوں کی ضمانت دینے کا اعلان کیا ہے جو ملک کے بینک غیر ملکی زر مبادلہ کی شکل میں حاصل کریں گے۔

وزارت خزانہ، سنٹرل بینک فنانشیل سروسز کمیشن نے کہا کہ اس پیکج کے تحت سو ارب ڈالر کی مالیت کے قرضوں کو حکومتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکومت بینکوں کوتیس ارب ڈالر کی رقم بھی مہیا کرائے گی اور اس کے علاوہ چھوٹے کاروباروں کو بھی مزید امداد فراہم کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کی معیشت ایشیا کی تیسری اور دنیا کی تیرہویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ ایکسپورٹ کے شعبے میں جنوبی کوریا کو خاص کامیابی ملی ہے اور اس نے جہاز رانی، گاڑیوں کی صنعت اور الیکٹرانکس کے شعبے میں خاص طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔

ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ آئندہ برس تیس جون تک بینکوں کے ذریعہ لیے جانے والے تمام غیر ملکی قرضوں کو تین سال کے لیے گارنٹی فراہم کی جائے گی تاکہ مالی منڈیوں میں خوف کا جو ماحول ہے، اس دور کیا جاسکے۔

اس کے علاوہ انڈسٹریل بینک آف کوریا چھوٹے کاروباروں کو ساڑھے سات سو ملین ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا۔

جنوبی کوریا کی کرنسی وان ہے جس کی ڈالر کے مقابلے میں قدر صرف اس سال ہی تیس فیصد گر گئی ہے۔

لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باوجود معیشت کی بنیادیں ٹھوس ہیں اور اس کے پاس وافر مقدار میں غیر ملکی زرمبادلہ موجود ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد